• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن مہنگائی ختم کرنا چاہتی ہے یا حکومت کو؟ انوارالحق کاکڑ


کراچی (ٹی وی رپورٹ) بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ میرا سوال یہ ہے کہ اپوزیشن کا ہدف مہنگائی کا خاتمہ ہے یا حکومت کا خاتمہ ؟۔مسلم لیگ (ن)سینیٹر غوث محمد نیازی کا کہناہےکہ عوام موجودہ حکومت سے نجات کے خواہشمند ہیں ‘جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی کہتے ہیں کہ گیارہ جماعتوں کا یہ اتحاد اکیلا نہیں ہے‘ عوام کا جم غفیر ان کے ساتھ ہےجبکہ رہنماءبی این پی آغا حسن بلوچ نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں ‘ہمارا پیغام پارلیمنٹ کی بالادستی کو ،آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوزکے پروگرام ’’جیو پارلیمنٹ‘‘میں میزبان ارشد وحید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ اویس نورانی کا کہنا تھاکہ اگر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان میں حکومت میں ہے تو یہاں ہمارے ساتھ بھی شامل ہے‘مجھے امید ہے کہ وہ اب حکومت میں زیادہ دن رہیں گے نہیں ۔ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ سے ہم قطعی خوف زدہ نہیں ‘جلسوں میں کثیر تعداد میں لوگوں کے آنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بری طرح بیزار ہوچکے ہیں کہ اب انہیں کسی قسم کے تھریٹ الرٹ کی بھی پرواہ نہیں رہی ہے ۔

تازہ ترین