• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیرٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے اداروں کام نہیں کر نے دیا جا ئے گا، اے ڈی سی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر انور جپہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب چیئرٹی کمیشن ایکٹ 2018ء پر عمل درآمدکے لئے این جی اوز اور غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہے اور تمام این جی اوز چیرٹی ایکٹ کے تحت اپنی رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر سرکاری ادارے اور غیر فنافع بخش تنظمیوں کی از سر نو رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے ایک خصوصی مرکزی رجسٹریشن پورٹل قائم کیاہے جس میں رجسٹریشن کے لئے تمام معلومات اور کوائف دستیاب ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگاہی مراسلے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق فلاحی تنظیموں کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ آ ف پنجاب کے احکامات کے مطابق ایسے تمام فلاحی ادارے جو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رجسٹرڈ تھے اب ان تمام فلاحی اداروں کو پنجاب چیرٹی ا یکٹ 2018 کے تحت از سر نو رجسٹریشن حاصل کرنا ہو گی ایسے ادارے جو چیرٹی ایکٹ 2018 کے تحت اپنی رجسٹریشن نہیں کرواسکیں گے ان کو کام نہیں کر نے دیا جائے گا اور ان کی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال یا انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن بھی منسوخ تصور کی جائے گی-
تازہ ترین