• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ؐ کی آمد سے باطل کے اندھیرے چھٹ گئے ،سیرت النبی کانفرنس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)خاتم النبین حضور نبی کریم ؐ کے جشن ولادت کی مناسبت سے تنظیم مشائخ عظام کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس ہوئی ۔ صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کہا کہ خاتم النبیین حضور نبی کریم ؐ کی آمد کی خوشی منانا پوری امت مسلمہ پر فرض ہے ، انہوں نے کہ حضور نبی کریم ؐکی آمد سے پوری دنیا رحمتوں سے بھر گئی اور ہر سو رحمت کا اجالا ہوا اور باطل کے اندھیر ے ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے ۔ صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کہاکہ نوجوان نسل کے دلوں میں عشق مصطفی کی شمع روشن کرنے کیلئے حضور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں ان کی مکمل رہنمائی کرنی چاہیے پیر الطاف حسین نقشبندی ، پیر لیاقت علی نقشبندی ، پیر محمد رمضان نقشبندی ، پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر سید عدنان اکر م ، پیر صباح محمود، پیر محمد افتخار نقشبندی دیگر علماءو مشائخ نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین