کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا کوئٹہ جہانزیب خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور واسا لاہور کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ واسا لاہور نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد پراجیکٹ شروع کیا ہےجس سے لاہو رمیں کروڑوں کی آبادی کو آبنوشی کی سہولیات میسر آئی ہیں واسا لاہو رکے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے کوئٹہ میں بھی ایسے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم اسلم خان نیازی اور ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد نوید مظہر بھی موجود تھے۔