• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3خواتین اور 2مردوں کا مبینہ اغواء،24افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) اغوا کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 24 افراد کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق مظفر آباد پولیس کو محمد شریف نے بتایا گزشتہ روز ملزمان ظفر اقبال ، امام بخش ، سردار محمد ، گلشن بی بی ، نادیہ بی بی وغیرہ میرے گھر مہے والہ میں داخل ہوکر میری بیٹی(ع) کو اغوا کرکے لےگئے،صدر جلالپور پولیس کو محمد قاسم نے بتایا کہ میرے بیٹے 16سالہ عثمان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، بشیر احمد نے بھی اسی تھانہ کو بتایا کہ میرا بیٹا 18سالہ سعید احمد کپاس کو چکر لگانے کے لئے گیا تو رفیق ، حبیب وغیرہ نے اسے اغوا کرکے تشدد کے بعد چھوڑ کر فرار ہوگئے،مخدوم رشید پولیس کو آصف نے بتایا کہ میری بیوی (ش) موجود نہ تھی،پتا جوئی کرنے پر معلوم ہواکہ ملزمان ساجد ، امام بخش ، منیر احمد وغیرہ بیوی کو اغوا کرکے لے گئے۔سٹی شجاعباد پولیس کو عبدالطیف نے بتایا کہ ملزمان امتیاز ، اقبال ، ریاض وغیرہ میری بیٹی کو زبردستی اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لےگئے جو گھر سے جاتے ہوئے تین تولہ زیورسمیت نقدی50ہزار بھی اٹھاکر لےگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین