• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان تحفظ ختم نبوت کے لئے متحدہوچکے ہیں،مولانا محمد شفیق امینی

پشاور(نمائندہ خصوصی)جامع مسجد محلہ سیدان اکبر پورہ میں امن گرینڈ جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ اور فخر سادات سید محسن شاہ باچا کی سرپرستی میں محفل میلاد میں اکبر پورہ اور نواحی علاقوں سے عاشقان رسول نے جلوس کی شکل میں شرکت کی ۔جامع مسجد سیدان کو رنگ برنگے قمقموں سے نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ،محفل میلاد میں عاشقان رسول کی طرف سے وجد میں آکر دھمال ڈالا گیا اور لبیک لبیک یا رسول اللہ ،تاجدارے ختم نبوت زندہ باد اور گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا کے زور دار نعرے لگائے گئے۔تحریک لبیک کے صوبائی امیر ڈاکٹر علامہ مولانا محمد شفیق امینی اور ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت و رہبر شریعت مولانا سید عبید اللہ شاہ نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور شریعت محمدی کے نفاذکے لئے متحد ہو جانا چاہیئے ۔ختم نبوت کے تحفظ کے لئے مسلمانوں میں نیا جو ش و جذبہ پیدا ہوگیا ہے ،اکبر پورہ اور نواحی علاقہ میں تحریک لبیک کے زیر انتظام بیتالیس مقامات پر دینی اجتماعات سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام میں فحاشی و بے حیائی کی نہیں دینی تبدیلی آچکی ہے ۔متحدہ عوامی محاز کے سربراہ سید سبز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکبر پورہ میں سادات کی اکثریت ہے اور سادات کو پورےعلاقہ کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ویلیج کونسل 1اکبر پورہ کو ویلیج کونسل 1سادات کا نام دینا سادات کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔
تازہ ترین