• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے گرانفروشی پر 9آٹا ڈیلروں کےلا ئسنس معطل کر دئیے

پشاور( وقائع نگار ) محکمہ خوراک نے مہنگے داموں آٹے کی فروخت پر 9 آٹا ڈیلروں کے کوٹے اور لائسنس کو معطل کردیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سستا بازاروں کے دورے کئے اور سبسڈائز آٹے کی ترسیل کا جائزہ لیا بعد ازاں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم آٹا ڈیلروں کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر گلبیلہ‘ چارسدہ روڈ.خان مست کالونی ، زرگر آباد اور بڈھ بیر میں 9 آٹا ڈیلروں کے کوٹے اور لائسنس معطل کردیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان نے کہا ہے کہ سستا بازاروں میں اگر سبسڈائز آٹے کی مانگ میں مزید اضافہ ہوا تو کوٹے کو مزید بڑھا دیا جائیگا شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جہاں کہیں بھی عوام کو مشکلات درپیش آئیں گی اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
تازہ ترین