• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ، پہاڑوں پر برفباری

پشاور( وقائع نگار ) پشاور اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اوربوندا باندی نے موسم کو سرد کردیا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے جس سے موسم ہو گیا۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے بابوسرٹاپ روڈ پر سیاحوں اور مسافروں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ترجمان مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں جب کہ وادی کاغان آنے والے سیاحوں کو ناران سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
تازہ ترین