• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: لائبہ خان

ملبوسات:مےسون کلیکشن (MAYSOON COLLECTION)

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

جاوید اختر کی ایک بڑی پیاری سی نظم ہے؎’’کوئی شعر کہوں…یا دُنیا کے کسی موضوع پر…مَیں کوئی نیا مضمون پڑھوں…یاکوئی انوکھی بات سُنوں…کوئی بات…جو ہنسنے والی ہو…کوئی فِقرہ…جو دِل چسپ لگے…یا کوئی خیال اچھوتا سا…یاکہیں مِلے…کوئی منظر…جو حیراں کردے…کوئی لمحہ…جو دِل کو چُھو جائے…مَیں اپنے ذہن کے گوشوں میں…ان سب کو سنبھال کے رکھتا ہوں…اور سوچتا ہوں…جب مِلو گے…تم کو سُناؤں گا‘‘۔اور حقیقتاً ایسا ہی ہوتا ہے۔ 

خاص طور پر جب سکھی سہیلیوں کی میل ملاقات میں ذراتعطل آجائے تو ذہن کے کسی گوشے میں ایسی ہی باتوں کا ایک ڈھیر سا لگتا چلا جاتا ہے، جو پھر موقع ملتے ہی ایک دوسرے سے کہی، سُنی جاتی ہیں۔ چوں کہ ایک طویل عرصے بعد ایک بار پھر رنگا رنگ تقریبات کا سیزن عروج پر ہے،تو ہم نے اِسی مناسبت سے اپنی بزم کچھ دِل کش، جدّت وندرت سے بَھرپور تقریباتی پہناووں سے مرصّع کی ہے، بس اب آپ کا کام ان میں سے کوئی بھی رنگ و انداز منتخب کرکے سکھی سہیلیوں کے ساتھ محفل میں رنگ جمانا ہے۔

ذرادیکھیے، گہرے نیلے رنگ کا لباس کیسا حسین لگ رہا ہے۔ بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ جارجٹ کی بھاری کام دار قمیص ہے، جس کی بیک پلین، جب کہ فرنٹ پر سلمے، دبکے، موتی اور نگوں کا انتہائی خُوب صُورت کام ہے۔ پستٔی رنگ غرارےکے ساتھ نسبتاً لمبی شرٹ ہے۔ پلین سِلک غرارے کے پائنچوں پر ریڈی میڈ لیس کی ہم آمیزی خُوب کِھل رہی ہے، تو قمیص پر موتی، نگوں کا جال بھی خوش گوار تاثر دے رہا ہے۔ 

ساٹن سِلک میں لائٹ اسٹیل بلیو رنگ پلین ٹراؤزر اور کام دار قمیص ایک عُمدہ انتخاب ہے، تو ساٹن سِلک میں گلابی رنگ پلین غرارے کے ساتھ جارجٹ فیبرک میں کام دار اے لائن فراک بھی ایک دِل کش پہناوا ہے۔ اسی طرح فیروزی رنگ جامہ وار ٹراؤزر کے ساتھ ہم رنگ قمیص پر زری، دبکے، نگوں کا کام بھلا معلوم ہو رہا ہے، تو سُرخ رنگ جامہ وار ٹراؤزر کے ساتھ کٹ ورک اسٹائل قمیص کے بھی کیا ہی کہنے۔

تازہ ترین
تازہ ترین