• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمک حرام کہنے پر کنگنا رناوت کا وزیر اعلیٰ کو کرارا جواب

بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے ان پر کی جانے والی شدید تنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔

فلم ’کوئین‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے پیغامات میں اُدھے ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے کل دیئے گئے بیان میں اُنہیں گالی دی گئی اور انہیں نمک حرام کہا گیا، اس سے قبل بھی کئی جماعتوں کی جانب سے انہیں گالیاں دی گئی ہیں اور ڈرایا دھمکایا گیا، اُن کا جبڑا توڑ دینے یا مار دینے جیسی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’مگر اُنہیں دی جانے والی گالیوں پر کسی جماعت کی جانب سے تا حال کوئی مذمت سامنے نہیں آئی ہے۔‘

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’اُدھے ٹھاکرے ایک موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں اُنہیں یہ با تیں زیب نہیں دیتی ہیں، اُدھے ٹھاکرے مہاراشٹرا عوام کی ترجمانی نہیں کرتے ہیں اور اُن سے عوام بھی خوش نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ اُدھے ٹھاکرے نے بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت کو نمک حرام قرار دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں  کہا تھا کہ ’مِس کنگنا رناوت نے حکومت اور ر یاست کے خلاف بات کی اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حمایتوں پر الزامات لگائے۔‘

تازہ ترین