• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُشانت سنگھ کیس، مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ بیٹے کی صفائی میں سامنے آگئے

بھارتی آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کیس سے جڑی افواہوں پر پہلی بار مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھے ٹھاکرے اپنے بیٹے آدیتیہ کی صفائی میں سامنے آ گئے ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پہلی بار سشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق افواہوں پر بیان دیا گیا ہے، اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اپنے بیٹے آدیتیہ ٹھاکرے اور سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ کا نام لیے جانے اور  افواہوں سے متعلق بات کی ہے ۔

اُدھے ٹھاکرے نے اپنے بیان میں سشانت سنگھ راجپوت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی نے خود کشی کی اور اب وہ بہار کا بیٹا بن گیا ہے، شاید کہ ایسا ہو بھی، مگر اُس کی وجہ سے میڈیا نے مہاراشٹرا کے بیٹوں کو بھی اُس کے کیس میں گھسیٹ لیا ہے حتیٰ کے میرے بیٹے کا بھی اس کیس میں نام لیا گیا، کسی کو جو کچھ بھی کہنا ہے کہے مگر اپنی رائے اپنے تک محدود رکھے، ہم اس کیس میں نہیں ہیں، ہم صاف ہیں۔‘

اُدھے ٹھاکرے نے بھارتی متنازع ہیروئن کنگنا رناوت کا نام لیے بغیر کہا کہ ’جو انصاف کے لیے رو رہے ہیں،‘ انہوں نے ممبئی پولیس پر بے کار ہونے کا الزام لگایا۔‘

انہوں نے کنگنا رناوت سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’وہ لوگ نہیں جانتے کہ ہم اپنے گھر تُلسی اُگاتے ہیں منشیات نہیں، منشیات کے کھیت ممبئی میں، آپ بہتر جاتے ہیں کہ منشیات کے کھیت کہاں ہیں مگر منشیات مہاراشٹرا میں نہیں پائی جاتی۔‘

اُدھے ٹھاکرے نے کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’مِس کنگنا رناوت نے حکومت اور ر یاست کے خلاف بات کی اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حمایتوں پر الزامات لگائے۔‘

تازہ ترین