گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ ) گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہداران کے اعزاز میں تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ٹرسٹ پلازہ ماڈل ٹائون میں منعقد کی گئی جس میں سینئر صحافیوں، چیئرمین ورکنگ جرنلسٹ گروپ آصف صدیقی ، سابق صد ر پریس کلب حافظ شاہد منیر ، سابق صدر جی یو جے محمد سجاد ڈار ،سینئر نائب صدر سردار ظہیر رضا خان ، نائب صدر رفیق مغل، نائب صدر توفیق حسین رانا ، جنرل سیکرٹری افتخار علی گل ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سکندر مغل ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر شیراز ، اسسٹنٹ سیکرٹری ڈاکٹر گلزار علی ، اسسٹنٹ سیکرٹری عبید اللہ خان،جوائنٹ سیکرٹری آصف سیٹھی، جوائنٹ سیکرٹری عمران لقمان خان،فنانس سیکرٹری سجاد علی ورجی ،انفارمیشن سیکرٹری حسیب صدیقی آفس سیکرٹری علی حسین ڈار،چوہدری شہباز جٹ، رانا حفیظ اللہ، قاری اشرف شاکر، نذر بخاری، اشفاق خان، میاں عتیق الرحمان، صدر فوٹو جرنلسٹ لطیف بٹ،شیخ افضل ، سردار ظہیر رضا خان ، عمران لقمان خاں،سجاد ورجی، رضوان جاوید، محمد فیصل ، بابر بٹ، شہزاد گوندل ، رانا کامران،منیب صدیقی ، لالہ عمران او ر شاہد چوہدری ، ایگزیکٹو ممبران جی یو جے اور سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ملک توصیف کاشمیری نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تنظیم کاکردار بہت اہم ہوتا ہے، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کے لئے پہلے بھی کردار ادا کرتی رہی اور اب بھی ہر حد تک حق کی آٰوازبلند کرے گی ۔اس موقع پر سابق صدر محمد سجاد ڈار، آصف صدیقی، شہباز جٹ اور قاری اشرف شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ تھے اب بھی یونین کے ساتھ کھڑے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔