توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیانات پر مسلم دنیا سراپا احتجاج ہے۔
توہین آمیز خاکوں اور فرانسیسی صدر کی جانب سے ان کی مسلسل حمایت پر امت مسلمہ میں غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے۔
فلسطین، شام، لیبیا سمیت کئی مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہرئے ہوئے ہیں جبکہ عرب اسرائیلوں نے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
دوسری جانب کویت کے بعد دیگر عرب ملکوں میں بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔
کئی عرب کمپنیوں اور تاجر تنظیموں نے فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔