• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک عوام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، صدر اردوان


ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا، کہا کہ یورپ میں مسلمانوں سے ویسا ہی برتاؤ کیا جا رہا ہے جیسا دوسری جنگ عظیم سے پہلے یہودیوں سے کیا جاتا تھا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ جس طرح فرانس میں ترک چیزیں لینے سے منع کیا جارہا ہے اسی طرح ترک عوام بھی فرانسیسی مصنوعات نہ خریدیں، یہ لوگ حقیقی معنوں میں فاشسٹ اور نازی ازم سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ 


اردوان نے کہا کہ ہم فرانس میں مارے جانے والے ٹیچر کے قتل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور ایسے تمام غیر قانونی واقعات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم یورپی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرانسیسی صدر کی پھیلائی ہوئی مسلمان مخالف مہم کو روکیں، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر میکروں کے اسلام مخالف بیانات پر ترکی سمیت دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

تازہ ترین