امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فرانس کے عمل سے پونے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے۔