• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی انٹر اکیڈمی انڈر 15 فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر مسلم نے جیت لیا

جہانگیر میموریل فٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام کراچی انٹر اکیڈمی انڈر 15 فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خیبر مسلم اکیڈمی اور عبدالصمد اکیڈمی کے درمیان جہانگیر فٹ بال اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں کھیلا گیا جسے خیبر مسلم اکیڈمی نے جیت لیا۔

مقررہ وقت پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، جس پر میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی ککس دی گئیں۔

جس میں خیبر مسلم نے تمام پنالٹی ککس پر گول اسکور کرکے میچ 5-4 سے جیت لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر پی سی بی اقبال قاسم تھے۔


انہوں نے فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔ اگر انہیں مناسب مواقع میسر ہوں تو یہ ننھے کھلاڑی مستقبل کے اسٹار بن سکتے ہیں۔

انہوں نے جہانگیر میموریل فٹ بال اکیڈمی کے بانی و چیئرمین جنید خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔

اقبال قاسم نے کہا کہ ان کا دل اکیڈمی کا ہرا بھرا گراؤنڈ اور یہاں بچوں کو فٹ بال کی تربیت حاصل کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی پیش کی جبکہ اکیڈمی کے چیئرمین جنید خان نے مہمان خصوصی اقبال قاسم کو یادگاری شیلڈ اور سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی۔

تازہ ترین