• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ: تین ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سکھر (بیورو رپورٹ) انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری، تین ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن نارمیلائیزیشن کمیٹی کے زیر اہتمام روہڑی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری سکھر انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ میں تین ٹیموں آئی بی اے فٹبال کلب، مومن فٹبال کلب، نیوی بلو اسٹار نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ آخری کوارٹر فائنل میچ یونین فتبال کلب اور سکھر یونائٹیڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔، فٹبال ٹورنامنٹ میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ سکھر اضلاع میں فٹبال گیمز کے فروغ کیلئے مزید کوشش کرنا ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انشاء اللہ فائنل میچ کی تقریب میں معزز شخصیات شرکت کریگی۔

تازہ ترین