• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کمپنیوں، CNG، دیگر صنعتوں کیلئے گیس مہنگی، گھروں، تندوروں، کمرشل سیکٹر، سیمنٹ انڈسٹری کیلئے قیمتیں برقرار، نوٹیفکیشن یکم ستمبر سے موثر

بجلی کمپنیوں، CNG، دیگر صنعتوں کیلئے گیس مہنگی


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بجلی کمپنیوں، سی این جی  دیگر صنعتوں کیلئے گیس مہنگی، گھروں، تندوروں، کمرشل سیکٹر،سیمنٹ انڈسٹری کیلئے قیمتیں مقرر کردی گئی، سی این جی ، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی گئی،اطلاق یکم ستمبرسے ہوگا، گھریلو، کمرشل اورتندورصارفین کیلئےقیمتیں برقرار، سی این جی کے ریجن ون کیلئے نئی قیمت 1370روپے فی ایم ایم بی ٹی یوہوگی۔

اوگرا نے گھریلو صارفین کے علاوہ باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا ہے ، اوگر انوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رکھیں گئی ہیں، اسی طرح تندرو کے صارفین کیلئے بھی گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ کمرشل صارفین کیلئے بھی گیس کی قیمتوںمیں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسی طرح باقی گیس پر چلنے والے تمام سیکٹرز جس میں پاور ، سی این جی، فرٹیلائزر عام صنعتوں سمیت شعبہ کیلئے بھی گیس کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا گیا ہے ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق یکم ستمبر 2020سے ہوگا ۔ 

کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں 1283روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ تندور کے پہلے سلیب کیلئے گیس کی قیمتوںمیں 10روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے ساتھ 121روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے 110روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوں گی اور دیگر سلیبس کیلئے گیس کی قیمتیں بالترتیب 700روپے اور 1283روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوں گی ۔ 

نوٹیفکیشن میں مزید بتایاگیا ہے کہ عام صنعت کیلئے گیس کی قیمتیں بھی 1021روپے سے 1054روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہیں ۔ اسی طرح سی این جی کے ریجن ون کیلئے نئی گیس کی قیمت 1350روپے سے بڑھا کر 1370روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے جبکہ ریجن ٹوکیلئے گیس کی نئی قیمت 1283روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی ۔ 

اسی طرح برآمدی سیکٹرکیلئے گیس کی نئی قیمت 819روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ اکر 852روپے فی ایم ایم بی ٹی یوجبکہ فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی نئی قیمت 2روپے اضافہ کے ساتھ 300سے 302روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے اورنئے فرٹیلائزر کیلئے گیس کی قیمت 0.70ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرارر کھی گئی ہے ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور کیلئےنئی قیمت 1021روپے سے بڑھا کر1087روپے فی ایم ایم بی ٹی یواور آئی پی پیز کے گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس کیلئے بھی گیس کی نئی قیمت 824روپے سے بڑھا کر857روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین