• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی بھرتیاں، استغاثہ اور نیب کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں استغاثہ اور نیب حکام کو نوٹس جاری کردیئے، فاضل عدالت میں نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف زیر دفعہ 88 جائیداد کی ضبطگی کی کارروائی کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ پیر کو احتساب عدالت نے کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے ریفرنس کی سماعت کی ،سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف زیر دفعہ 88 جائیداد کی ضبطگی کی کارروائی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں عدالت کو بتایاگیا کہ نیب کی جانب سے مفرور ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے اور ملزم بابرغوری کے خلاف زیر دفعہ 88 جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے جبکہ بابر غوری کے خلاف بلوچستان اور پنجاب کے کچھ اضلاع سے رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔

تازہ ترین