کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایک ڈی ایس پی اور 5ہیڈ محررزکی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی غلام رسول راجپر کو ڈی ایس پی ویسٹ اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 5 ہیڈ محررز اے ایس آئی خمیسو خان سرجا نی ٹاؤن تھانہ، ہیڈ کانسٹیبل پرویز لودھی سائٹ اے، ہیڈکانسٹیبل سعید تنولی پاکستان بازار ،ہیڈکانسٹیبل نوید ریاض سعید آباد اورہیڈ کانسٹیبل آصف خان ہیڈمحرر منگھوپیر تھانہ تعینات ہو گئے۔