• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ جنوبی افریقا کے تمام عہدیدار مستعفی

جوہانسبرگ (جنگ نیوز) کرکٹ جنوبی افریقا کے تمام 15 ٹاپ عہدیدار مستعفی ہوگئے۔ اتوار کو قائم مقام صدر سمیت پانچ ارکان نے استعفی دیا تھا۔ بورڈ کونسل کے مطابق یہ فیصلے ملک میں کرکٹ کو بہترین انداز سے چلانے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس عمل سے جنوبی افریقا کے ملکی اور بین الاقوامی شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم نومبر کے وسط میں 6 میچوں کی سیریز کیلئےجنوبی افریقا پہنچے گی جبکہ حکام کی سری لنکا ، پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

تازہ ترین