سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ڈاکو مصروف ترین علاقہ سے زیوارت لوٹ کر لے گئے۔ تھانہ کوتوالی کے علاوہ محمد پورہ کے رہائشی حاجی عارف نے بتایا کہ اس کے گھر اس کی ہمشیرہ نسیم اختر اپنے بیٹے قاسم اقبال کے ساتھ گزشتہ شام6بجے آئی اور جیسے ہی گھر میں داخل ہونے لگی تو دو موٹر سائیکل ڈاکووں نے گن کنپٹی پر رکھ کر ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوڑیاں ، کڑے ، لاکٹ اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شور سن کر ان کے اہل خانہ بھی باہر آئے جن کو زبردستی ڈاکووں نے واپس اند ر بھیج دیا مگر ان کی بیٹوں نے اس دوران کھڑکی سے ڈاکووں کی وڈیو بنالی ۔ تھانہ اہلکار نصیر نے رابط پر بتایا کہ انہیں ابھی کسی قسم کی اطلاع نہ ہے۔