آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شان نے عمران خان کو پاکستان کیلئے آخری امید قرار دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار شان نے ایک بارپھر وزیراعظم عمران خان اور ان کے وژن کی حمایت کرتے ہوئے عمران خان کوپاکستان کی آخری امید قراردیا ہے۔عرب نیوزکو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں ملکی صورتحال پربات کرتے ہوئے شان نے کہا کہ میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف یا کسی دوسری سیاسی جماعت سے نہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ پاکستان کو پی ٹی آئی حکومت کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔ یہ جماعت 2018 میں اقتدار میں آئی تھی، انہیں مزید عرصہ درکارہے۔ماضی میں بھی وزیراعظم کی حمایت کرنے والے اداکار کے مطابق یہ دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی، عمران خان کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کیلئے مزید وقت دیاجائے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کی آخری امید ہے۔شان کو اس سے قبل سرکاری ٹیلی ویژن سے تُرک ڈرامہ سیریل “ارطغرل” نشرکرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، اس حوالےسے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر یہ شو اچھا تھا تو پھر سرکاری ٹی وی کے پروگرامرز کوبھی جاگ جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نجی چینلز پرپیش

کیے جانے والے پروگرامز کے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، وہ وہی کریں گے جو انہیں درست لگتا ہے لیکن سیٹلائٹ کے علاوہ بھی آپ کو ایک چینل دستیاب ہے۔

دل لگی سے مزید