• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے حوالے سے کسی حکومت کے رابطے کا علم نہیں، دفتر خارجہ

فوٹو: دفتر خارجہ
فوٹو: دفتر خارجہ 

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے حوالے سے کسی حکومت کے پاکستان سے رابطے کا علم نہیں، پاکستان نے جو اقدام کیا وہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا  کہ سعودی عرب پر مسلسل حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کو سعودی عرب پر جاری حملوں پر گہری تشویش ہے، شہری آبادی اور اہم تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت پاکستان مکمل طور پر آن بورڈ ہے، مکہ معاہدے کے مطابق کارروائیوں کا طریقہ کار فوج کے دائرہ کار میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید