• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی معمر ترین خاتون جون ہوکوارڈ 112 سال کی عمر میں چل بسیں

لندن (پی اے ) برطانیہ کی معمر ترین خاتون جون ہوکوارڈ، گزشتہ روز 112 سال کی عمر میں چل بسیں، جون ہوکوارڈ نے 29مارچ1908کے ساتھ اپنی سالگرہ دنیا کے سب سے معمر شخص باب ویفٹن کے ساتھ شیئرکی تھی جو ہفتہ کو ہیمپ شائر کے علاقے ڈورسیٹ کے ایک کیئر ہوم میں انتقال کرگئے تھے۔ آنجہانی کے بھتیجے پال رینالڈز نے بتایا کہ رینالڈ کا کہنا تھا کہ اس کی چچی کا خیال تھا کہ طویل عمر کا کوئی راز نہیں، وہ خوب مکھن اوربالائی کھاتی تھیں اور ڈائٹنگ سے دور بھاگتی تھیں۔ ہوکوارڈ نے اپنی ابتدائی عمر کینیا میں گزاری، ان کے والد جہاں برطانیہ کے کولونیل افسر تھے، بعد میں وہ سسیکس کے بورڈنگ اسکول میں آگئیں اوربعد میں جنیوا کے ایک ہوٹل میں باورچی کی حیثیت سے ملازمت کرتی رہیں۔ دوسری جنگ عظیم کی ابتدا میں وہ سائوتھ کوسٹ جانے سے قبل، جہاں وہ سیلر بننا چاہتی تھیں، ایک ایمبولنس لے کر لندن آئی تھیں۔ بچپن میں وہ لائمنگٹن میں سولنٹ میں اپنی دادی کے ساتھ بحری سفر کا تجربہ کرچکی تھیں، ان کی شادی گلبرٹ ہوکوارڈ سے ہوئی جو ان کی جہاز رانی اور سفر کے شوق میں ان کے ساتھی تھے۔ 1981میں گلبرٹ کے انتقال کے بعد وہ پول کے نزدیک للی پٹ منتقل ہوگئیں، وہ ہمیشہ انڈیپنڈنٹ رہنا پسند کرتی تھیں اور اپنی 100 ویں سالگرہ پر جب ملکہ کی جانب سے انھیں کارڈ موصول ہوا تو انھوں نے اسے دکھی دل کے ساتھ وصول کرنے سے انکار کردیا، کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگوں کو ان کی اصل عمر کا پتہ چل سکے۔ رینالڈ نے اگست میں بائورن مائوتھ ایکو کو بتایا تھا کہ جون ہوکوارڈ نے مارچ میں اپنی 112 سالگرہ پر ویفٹن کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں۔
تازہ ترین