لندن (اے ایف پی) کوروناوائرس کے حوالے سے آسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کے اب تک کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ برطانوی دواساز کمپنی آسٹرا زینیکا کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونی ورسٹی کے ساتھ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز نوجوانوں کے ساتھ زائد عمر افراد پر بھی حوصلہ افزا نتائج دے رہے ہیں۔ یہ ویکسین ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں ہے۔ آسٹرازینیکا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ویکسین کے نتائج نوجوانوں اور زائد عمر افراد پر یکساں نوعیت کے ہیں۔ جب کہ برطانیہ کے سیکرٹری صحت میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ ویکسین کی منظوری ملتے ہیں آئندہ موسم گرما سے قبل ہی ویکسین کی بھاری مقدار برطانیہ میں دستیاب ہوگی۔