• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار، گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا

پاراچنار ( نمائندہ جنگ) پاراچنار سے 9کلومیٹر کے فاصلے پر شلوزان میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے، تمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، ا نجینئر اسد علی اوررشتہ دار گاڑی میں جارہےتھے، شلوزان میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، 3 سا لہ ایان سمیت 3 نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس و ہسپتال زرائع کے مطابق واردات کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین لاشیں لائی گئیں جن میں انجنئیر اسد علی ولد مزمل حسین عمر 28سال ، ید اللہ ولدتراب علی عمر 16سال اور ننھا ایان حیدر ولد مرخوم ارباب حسین عمر 3سال شامل ہے جبکہ صادق حسین ولد زاہد حسین عمر 24سال اور صفدرعباس ولد وہاب علی عمر 10سال زخمی ہیں جن میں شدید زخمی صادق حسین کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پشاور روانہ کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ گیا ، گاڑی میں مقتول اسد علی کی گود میں اس کی 3سالہ بیٹی انم فاظمہ بھی تھی جو معجزانہ طور پر بچ گئی ۔ ایس ایچ او مجاہد حسین طوری کے مطابق مقتولین کے ورثاء نے 6افراد پر قتل کادعویٰ کردیا گیا ،پولیس نے نامزد 6ملزما ن کوگرفتار کر کے اور ان کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302, 324, 427, 148مقدمہ درج کردیا ،جن کا تعلق اسی گائوں شلوزان سے بتایا جارہا ہے اہل علاقہ میں اس قتل عام بالخصوص تین سالہ یتیم آیان حیدر کے قتل پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، ایک ہی گھر سے ایک ساتھ چار جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ، مقتو لین کو آبائی قبرستا ن میں سپرد خاک کیا گیا۔

تازہ ترین