جنیوا(اے ایف پی، جنگ نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے امریکی عہدیدار کے بیان پر کہاکہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہار مان لینا انتہائی خطرناک ہوگا۔
دوسری جانب ٹیڈ روس نے ہی کورونا ویکسین کو ایک ملک تک محدود کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر مستقبل میں کوئی ویکسین تیار کی جاتی ہےتو اس کو دنیا بھر میں فراہم کیاجانا چاہیےکیوں کہ پوری دنیا میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وباء سے متحد ہوکر ہی نمٹا جاسکتا ہےاور اسکے لیے غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔