شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)لاہورروڈ پر فیض پورہ انٹرچینج کے قریب سابقہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان احمد علی کو قتل کردیا۔مقتول کے ورثاء نے نعش سڑک پر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی ،جبکہ پولیس نے اندراج اور مخالفین کی گرفتاری کا یقین دلا کر ٹریفک کو بحال کروادیا۔