• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر علی احمد کے چیئرمین سی ڈی اے کے اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) و فاقی حکومت نے چیف کمشنر اسلام آ باد اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر عامر علی احمد کے چیئرمین سی ڈی اے کے اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع کردی ۔یہ توسیع 15اکتوبر سے کی گئی۔ گریڈ 21 کے افسر شاہد احمد منگنیجو کے چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کے اضافی چارج میں بھی تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کی اسسٹنٹ چیف گریڈ18 کی افسر صائمہ اختر قریشی کو ڈیپوٹیشن پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں تعینات کیا گیا ۔سیکرٹری ایو ی ایشن حسن ناصر جامی کے ڈی جی سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے چارج میں بھی تین ماہ کی توسیع کی گئی ۔
تازہ ترین