• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن یافتہ سرکاری ملازمین کو بینوولنٹ فنڈ سےیکمشت ادائیگی کا فیصلہ

کوئٹہ (خ ن) بلوچستان نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پریس ریلیز کے مطابق پنشن یافتہ سرکاری ملازمین کو بی ایف فنڈ سے ادائیگی کے حوالے سے حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پنشن یافتہ سرکاری ملازمین کو بینوولنٹ فنڈ سےیکمشت ادائیگی کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ایک سر کلرلیٹرکے ذریعے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کےپنشنرزسے مقرر کر دہ فارموں پر درخواستیں وصول کر کے اپنے محکمہ کے سیکر ٹری کو بھجوادیں۔جو ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کرکے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بھجوا ئیں گے۔ جہاں سے بینوولنٹ فنڈ بورڈ کی منظوری کے بعد رقم درخواست گزار کے بینک اکاونٹ میں براہ راست منتقل کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی و صوبائی سربراہان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے محکمہ کے پنشنرزکی درخواستیں وصول کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پاس پہنچا دیں۔ تا کہ مستحق پنشنرز کو انکا حق جلد مل سکے اسی طر ح پنشنرزکو بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی درخواستیں اپنے محکمہ کے ضلعی افسران کو جلد پہنچا دیں تا کہ وہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔  
تازہ ترین