آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گیارہ جماعتیں کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کیخلاف متحد ہوگئیں‘معاون خصوصی

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے روایتی سیاست کا خا تمہ کر تے ہو ئے خدمت خلق سے سرشار سیاست متعارف کروائی ہے ماضی میں باری باری حکومتیں کرنے اور ملک کو مقروض کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہیں، آج ملک پر قرضوں کا جو بوجھ ہے اس کے ذمہ دار ماضی کے کرپٹ اور بد عنوان حکمران ہیں ۔ اُنہو ں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہونے والا ٹولہ جتنا بھی زور لگائے عمران خان نے ان کو این آر او نہیں دینا ہے ملک میں گیارہ جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کے خلاف متحد ہو گئی ہیں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے عوام موجودہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن عقل کے آندھوں کو حکومتی کارکردگی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کالاخیلہ تودہ چینہ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم این اے شیر اکبر خان نے بھی خطاب کیاجبکہ علا قے کے کئی سیاسی خاندانوں نے اپنے سینکڑوں کی تعداد میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔معاون خصوصی ریاض خان اور ایم این اے شیر اکبر خان نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور خوش آمدید کہا۔

پشاور سے مزید