• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوبی دیول کے ہنی مون پر ’کباب میں ہڈی‘ بن گئی تھی: پریتی زنٹا

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے فلم سولجر کے دِنوں کی ایک دلچسپ یاد تازہ کردی اور کہا کہ وہ بوبی دیول کے ہنی مون کے موقع پر کباب میں ہڈی بن گئی تھیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر فلم سولجر کے چند مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا میں اپنی پہلی آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران بوبی دیول نے ان کا وقت یادگار بنا دیا تھا۔

پریتی نے مزید لکھا کہ بوبی اور ان کی اہلیہ تانیا کے ہنی مون کے دوران وہ کباب میں ہڈی کی طرح ان کے ساتھ تھیں۔ 

اداکارہ نے تحریر کیا کہ ’کچھ دوستیاں وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوجاتی ہیں۔ بوبی اور تانیا کی محبت کی کہانی کا آغاز میں نے قریب سے دیکھا اور آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کے ساتھ رہی۔‘

پریتی نے بوبی اور تانیا کو ’سب سے پیارا جوڑا‘ قرار دیا اور کہا کہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی محبت اور دوستی مزید بڑھ گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید