فیشن ڈیزائنر اور سابق اسپائس گرلز اسٹار اور نامور فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم نے اپنے بیٹے بروکلین بیکہم کے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے سخت دعووں پر خاموشی توڑ دی۔
بروکلین نے کہا تھا کہ وہ والدین سے تعلق نہیں رکھنا چاہتا اور الزام لگایا کہ خاندان ’برانڈ بیکہم‘ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
وکٹوریہ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’برانڈ بیکہم کبھی ہمارا ارادہ نہیں تھا، یہ سب قدرتی طور پر ہوا۔‘ انہوں نے زور دیا کہ انہوں نے ہمیشہ بہترین ماں بننے کی کوشش کی۔
وکٹوریہ بیکہم نے بتایا کہ ڈیوڈ اور وہ ہمیشہ اپنے الگ الگ پروجیکٹس پر کام کرتے رہے ہیں اور ’برانڈ بیکہم‘ کا تصور زیادہ تر دنیا نے بنایا۔
ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ نے کہا کہ بچوں کو عوامی دباؤ کا سامنا رہا لیکن انہوں نے ہمیشہ انہیں تحفظ دینے کی کوشش کی۔
پوڈ کاسٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ بیٹے بروکلین نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ والدہ نے ان کی شادی میں انہیں ’ایول‘ کہا جس پر وکٹوریہ نے جواب دیا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ بچے محنتی اور مہربان ہوں۔ یہ کبھی دباؤ ڈالنے کی بات نہیں، بلکہ ان کی صلاحیتوں کو پورا کرنے میں مدد دینا ہے۔‘
وکٹوریہ نے مزید بتایا کہ بیٹے کروز اپنی موسیقی کے کیریئر پر کام کر رہے ہیں جبکہ بیٹی ہارپر جلد اپنی بیوٹی برانڈ لانچ کرنے والی ہیں، جو ان کے جلدی مسائل سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔