پشاور (لیڈی رپورٹر)ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اسلامیہ کالج پشاور نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامیہ کالج میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری جلداز جلد کی جائےاور 15دن کے اند مطالبہ پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج پر مجبوبر ہونگے تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر کی معیاد 26 جولائی 2019کو پوری ہو چکی ہے لیکن ڈیڑھ سال سے اسلامیہ کالج پشاور مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے اور گورنمنٹ ’’وی سی‘‘ کی پوزیشن کو عارضی بنیاد پر چلا رہی ہے۔