• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے‘ علامہ ڈاکٹر محمد شفیق

پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے فرانس میں گستاخانہ خاکے دیواروں پر لگائے جانے اور فرانسیسی صدر کو اسلام مخالف بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسلام مخالف بیان دے کر پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور تحریک لبیک گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائےجبکہ فرانس سے پاکستانی سفیر کو وطن واپس بلایا جائے بصور ت دیگر تحریک لبیک ایک مرتبہ پھر میدان میں نکلنے کو تیار ہے۔
تازہ ترین