• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر خان جان نے اپنی ہونیوالی اہلیہ کیلئے انگوٹھی خریدلی

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اپنی ہونے والی اہلیہ کو تحفہ دینے کے لیے انگوٹھی خرید لی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق خبر دے کر اپنے چاہنے والوں کو حیرت میں ڈالنے والے ناصر خان جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خوبصورت انگوٹھی کی تصویر شیئر کی ہے جو اُنہوں نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے بطور تحفہ خریدی ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ناصر خان جان نے لکھا کہ ’میں نے اپنے ہونے والے بچوں کی ماما کے لیے انگوٹھی کا انتخاب کرلیا ہے۔‘

ناصر خان جان نے اپنے پیغام میں اللّہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا ’الحمداللّہ۔‘

سوشل میڈیا اسٹار کا ٹوئٹر پیغام دیکھنے کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر خان جان نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر نکاح کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ آخر کار میری منگنی ہوگئی ہے۔

اپنے پیغام میں ناصر خان جان کا کہنا تھا کہ میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔

ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پر موجود لاکھوں چاہنے والوں کو بھی اپنے نکاح میں مدعو کیا اور اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس تقریب میں تمام پرستاروں اور میڈیا چینلز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

خیا ل رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین