• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل جج ایمی کونی بیریٹ نے امریکی سینٹ سے توثیق کے بعد سپریم کورٹ کی جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نامزد جج بیریٹ نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں جسٹس کلیرنس تھامس سے حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکا کیلئے یادگار دن قرار دیا۔

اس موقع پر جج بیریٹ نے کہا کہ وہ بلاخوف اور کسی دباؤ کے بغیر فرائض انجام دیں گی۔

خیال رہے کہ امریکی سینیٹ میں جج بیریٹ کو 52 میں سے48 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

جج بیریٹ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی فتح سمجھی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کینسر کے باعث 87 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں تھیں۔

روتھ بیڈر گنزبرگ امریکی تاریخ میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین میں سے اہم ترین سمجھی جاتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبلبے کے میٹاسٹیٹک کینسر سے نبرد آزما روتھ بیڈر گنزبرگ واشنگٹن ڈی سی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی، وہ امریکی سپریم کورٹ کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ جج تھیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گنزبرگ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ’قانون کی رکھوالی‘ اور ’کمال ذہن‘ کی مالک جسٹس کی موت پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے۔

تازہ ترین