• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی شنیرا اکرم نے پاکستان کے دوست ملک ترکی جاکر اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروالیا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ترکی میں سیر سپاٹے کرنے والی سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں شنیرا کا ہیئر اسٹائل تبدیل نظر آرہا ہے۔

انسٹا گرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے متعلق مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا نیا ہیئر اسٹائل اچھا لگ رہا ہے یا نہیں؟

اس کے علاوہ شنیرا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیلون میں موجود ہیں اور ترکش ہیئر اسٹائلسٹ اُنہیں ’نیو لُک‘ دینے میں مصروف ہیں۔


شنیر ا نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ حیرت انگیز فنکار میرے بالوں پر کام کرنے جارہے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’ اس سارے وقت کے دوران مجھےایسا لگ رہا تھا کہ یہ جیسے کوئی سائنس کا پروجیکٹ ہو۔‘

اس سے قبل شنیرا نے انسٹاگرام پر ترکی کے شہر استنبول کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دکھایا گیا تھا۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شنیرا نے لکھا تھا کہ ’غروب آفتاب کا حسین منظر دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ استنبول واقعی میں ایک خوبصورت شہر ہے۔‘

خیال رہے کہ آج کل شنیرا اکر م اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود اپنی چھٹیاں گزاررہی ہیں اور اس ضمن میں وہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور پیغامات بھی جاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تازہ ترین