• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ دن ہے، زاہد اقبال ہاشمی

کشمیر ی رہنما، صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں 27 اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ دن ہے جو کشمیری کمیونٹی کبھی نہیں بھول سکتی، درحقیقت آج ہی کے روز کشمیر میں سیاہ رات کا آغاز ہوا تھا۔

صدر زاہد اقبال ہاشمی نے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 73 سالوں کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف مظالم کشمیری قوم کی نسل کشی آج بھی اسی طرح جاری ہے، نہ قتل و غارت رکی ہے نہ عصمت دری، خواتین کا اغوا کے معاملات اسی طرح جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سواکروڑ کشمیری کا کوئی پرسان حال نہیں، ہم وزیراعظم عمران خان اور اپنی مسلح افواج کے شکر گزار ہیں، بھارتی مظالم روکنے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کی بات کرتے ہیں ۔

27 اکتوبر یوم سیاہ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے اقدام کر رہےہیں،  انہوں اس عزم کو دہرایا کہ ہم کشمیری آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں کہا انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کو قائم ہوئے 16 ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں، آج اس کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کے لیے تین نئے عہدیداروں کو نامزد کیا جارہا ۔

معروف سیاسی سماجی شخصیت کے پی چوہدری کو چیف آرگنائزر، معروف نعت خوان دینی علمی شخصیت طاہر گورئیہ کو جنرل سیکریٹری اور چوہدری افضال جولیاموتی کو نائب صدر نامزد کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم ایک باقائدہ نمائندہ فورم ہے، بعض عناصر کا کام کرنے کے بجائے پکی پکائی پر شب خون مارنے کے چکر میں اپنی اوقات بھول گئے ہیں، تحریک مشن جدوجہد قربانیوں سے چلتی ہیں، 20 ، 30 افراد کی دعوت کر کے عہدوں کی بندر بانٹ کشمیری کمیونٹی کو قبول نہیں۔

تازہ ترین