• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ملک کو بیانیے کی جنگ میں الجھایا ہوا ہے، شیری رحمٰن


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت نے ملک کو بیانیے کی جنگ میں الجھایا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور پارٹی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

شیری رحمٰن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس حکومت نے ملک کو بیانیے کی جنگ میں الجتھایا ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بے لگام قرضے لینے سے افراطِ زر سنگین ہوگیا۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے حکومتی اراکین کے دوست ہیں، اس کے باعث ہونے والی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

ملک میں ادویات کی قیمیتں بڑھنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کے کہنے پر دواؤں کی قیمتیں بڑھاتے جارہے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ تقسیم سرکار، نااہل سرکار اور نامعلوم سرکار ہے۔

تازہ ترین