• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، شیری رحمٰن


آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر ردعمل میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بیماری کے باوجود آصف زرداری ہر پیشی پر حاضر ہوتے ہیں، چیئرمین نیب اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزيشن کے جلسوں سے پہلے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑکا ثبوت ہے، نیب حکومت کی ایما پر چل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان گرفتارکریں یا قائدین کو، پیپلزپارٹی حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہے گی۔


اس موقع پر پی پی رہنما نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اور یہ لوگ کم ظرف گھٹیا حربوں پر اتر آئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ عدالتیں اور غیر جانبدار حلقے نیب کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی ادارہ قرار دے چکے ہیں۔

تازہ ترین