• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان کی تکلیف کم، پہلا ون ڈے کھیلنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی ران کی تکلیف میں بہتری آرہی ہے۔ امید ہے کہ وہ جمعے کو زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں حصہ لیں گے۔ منگل کو پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان انجری میںبہتر ی محسوس کرنے لگے جس کے بعد پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے۔ انہوں نے منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ قومی ٹیم کے فزیو فی الحال شاداب خان کا علاج کررہے ہیں۔

تازہ ترین