• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوین کرکٹرز پاکستان کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے کوشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ویسلے میدھیویرے کا کہنا ہے کہ میں زمبابوے کو انڈر ڈاگ نہیں کہتا،ہماری ٹیم مضبوط ہے۔پاکستان میں پریکٹس کرکے کنڈیشنز کو کافی اپنانے کی کوشش کی ہے ۔ ون ڈے فارمیٹ میں اچھا کھیلا لیکن ٹی ٹوئنٹی میں بہترکھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آکر کافی پرجوش محسوس کر رہا ہوں ۔ پاکستان میں کافی نامور ٹیموں نے آکر کھیلا ہے۔ ہملٹن مساکیڈزا، چمو چیبھابھا اور ایلٹن چگمبورا میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جن کو دیکھ کر کھیلتا ہوں۔ پاکستان کے لوگ بھی اچھے ہیں اور پاکستان جتنا بھی دیکھا پسند آیا۔

تازہ ترین