• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار ہے اور ڈالر161.10روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید7 سے 12پیسے تک کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.95روپے سے گھٹ کر160.88 روپے اور قیمت فروخت12پیسے کی کمی سے 161.20روپے سے گھٹ کر161.08روپے ہو گئی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے161روپے سے گھٹ کر 160.80روپے اور قیمت فروخت 161.30 روپے سے گھٹ کر161.10روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خریدایک روپے30 پیسے کی کمی سے189روپے سے گھٹ کر188.70 روپے اور قیمت فروخت 191روپے سے گھٹ کر190.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائو نڈ 75پیسے کی کمی سے اس کی قیمت خرید209روپے سے گھٹ کر208.25روپے اور قیمت فروخت 211روپے سے گھٹ کر210.25روپے ہوگئی۔

تازہ ترین