• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنے زیادہ نوٹس اُتنی ہی زیادہ کمر توڑ مہنگائی! عوام کی دُہائی ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) حکومت اور پوزیشن دونوں کو نوٹ کر لینا چاہیئے کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کمر توڑ مہنگائی ہے۔ دوسری طرف یہ بات بھی چونکا دینے والی ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف جتنی بار بھی نوٹس لئے اتنی بار قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس اہم موضوع پر بدھ کو ”جیونیوز“ پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔دوسری طرف ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ”کورونا کہیں نہیں گیا، اس کی ویکسین بھی ابھی نہیں آئی، لوگ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو پابندیاں پھر لگ سکتی ہیں۔ وہاں کوئٹہ کے بعد پشاور میں بھی دھماکا ہوگیا لیکن اِس دہشت گردی کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ مل گئی اور سابق کرکٹر ظہیر عباس کو بڑا اعزاز مل گیا۔ سڑکوں پر مانگنے سے لیکر وکالت تک کا سفر ٹرانس جینڈر کی پہلی وکیل نشا راؤ اپنی زبانی بیان کریں گی“۔ اس کے علاوہ شو کے مختلف سیگمنٹس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ مارننگ شو ”جیو پاکستان“ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین