• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم برطرف

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن 2736/2000 کے مختصر فیصلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کو انکے عارضی عہدے سے برطرفی کا حکم سناتے ہوئے انہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر مبنی اقدامات کرنے پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17نومبر کو 3359/2020 کے مقدمے میں یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر کو روزمرہ امور کی انجام دہی تک محدود کیا تھا اور انہوں کسی بھی قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ سے منع کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے فیصلے میں عدالت نے ڈاکٹر صارم کو قائم مقام عہدہ پر فائز کرنے کے دفتری حکم کو منسوخ کردیا۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو عدالت نے اس کیس میں نومبر 3 کو پہلے سے طلب کر رکھا ہے۔ روبینہ مشتاق نے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10 سے زائد ٹرانسفر/ پوسٹنگ کئے اور یونیورسٹی کے اعلیٰ اختیاراتی اداروں کے اجلاس طلب کئے جن میں اکیڈمک کونسل، جی آر ایم سی اور سینڈیکیٹ شامل ہیں۔ سینڈیکیٹ کے 41 ویں اجلاس میں متعدد تعلیمی نوعیت کے فیصلوں کو منسوخ کرنے، عبد الحق کیمپس کے 10 سے زائد اساتذہ کیخلاف کارروائی کرنے اور ریاضی مرکز کو ختم کرنے کے اقدامات کئے گئے تھے۔ روبینہ مشتاق نے مختصر عرصے میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپوں کے ٹینڈر کی بھی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین