آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ربیع الثانی 1442ھ 5؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فرانسیسی سفیرکو ملک بدر اورمصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،اسماعیل لہڑی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ترویج مسلم امہ کیلئے ناقابل برداشت ہے جبکہ فرانسیسی صدر کی جانب سےانتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا جس میں انہوں نے گستاخانہ خاکوں کو اظہار رائے کی آزادی کانام دے کر اس کا دفاع کیا، جس کی وجہ سے مسلم دنیا کی نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ مسلم امہ میںتشویش پائی جاتی ہے ۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اظہار رائے کی آزادی کاسہارا لے کر طویل عرصے سے مسلمانوں کی دل آزاری کا سلسلہ جاری ہے ،پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ اور مذہب کی شان میں گستاخانہ عمل عالمی سطح پر تعصب اور نسل پرستی کو ہوا دینے کی سازش ہے جس کاعالمی برادری اور ذمہ دار اداروں کونوٹس لیناچاہئے،انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی صورت نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے ساتھ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، دھماکے میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں،انہوں نے کہا کہ غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

کوئٹہ سے مزید