• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 سال کی رفاقت کے بعد معمر جوڑے نے شادی کرلی


آئرلینڈ کے معمر جوڑے نے 40 سال کی رفاقت کے بعد کورونا وبا کے دوران سادہ سی تقریب میں شادی کرلی، شادی کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

آئر لینڈ میں 86 سالہ جان برمنگھم اور 83 سالہ میری لانگ سادہ سی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں تقریب کے اہتمام میں مشکلات کا سامنا رہا۔

جان اور میری کی پہلی ملاقات آج سے 40 سال قبل ہوئی تھی اور پہلی ہی نظر میں دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے۔

دولہا جان برمنگھم ایک کسان کے طور پر کھیت میں کام کرتے رہے ہیں جبکہ دلہن میری لانگ ڈبلن میں نیوٹی کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر معمر جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر ہوئیں تو مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا اور صارفین نے خوشی اظہار کیا۔

تازہ ترین