• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہانِ مملکت کے تحائف نیلام ہوں گے، کون خرید سکے گا؟

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانے میں رکھے سربراہانِ مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہار کے سیٹ اور دیگر تحائف نیلام کیئے جائیں گے۔

سربراہانِ مملکت کو ملے ان تحائف میں 1 کروڑ 75 لاکھ روپےکی ایک گھڑی بھی شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیلامی کے ذریعے فروخت ہونے والے یہ تحائف صرف وفاقی سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کے افسران خرید سکتے ہیں۔


سربراہانِ مملکت کو مختلف ممالک سے ملنے والے تحائف کی نیلامی نومبر میں ہو گی۔

تازہ ترین